کراچی کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ، بارش نے کیا نقصان کیا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث متعد د علاقوں میں موبائل فون سروس نے کام چھوڑ دیاہاے اور سگنلز نہیں آر ہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہے جس کا اثر موبائل فون سروسز پر بھی ہواہے اور کئی علاقوں میں سگنلز غائب ہو گئے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے زائد وقت سے کراچی کے کئی علاقو ں میں بجلی بند ہے جس کے باعث موبائل ٹاورز کو بھی بجلی نہیں مل رہی ہے جبکہ موبائل ٹاورز پر موجود جنریٹرز میں ایندھن بھی ختم ہو چکاہے ۔
کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث متعدد موبائل فون ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے زیر زمین فائبر آپٹک بھی خراب ہو گئی ہے اور سروسز متاثر ہیں ۔