اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 

اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 
اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد اب اسلام آباد کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کر تے رہے ،زلزلے کا مرکز فتح جنگ سے 13 کلومیٹر دور تھا جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم ریسکیو اہلکاروں اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

مزید :

ماحولیات -