پی ٹی آئی کے ساہیوال میں ضلعی صدر رانا آفتاب کی پٹرول پمپ کے مالک پر تشدد کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

پی ٹی آئی کے ساہیوال میں ضلعی صدر رانا آفتاب کی پٹرول پمپ کے مالک پر تشدد کی ...
پی ٹی آئی کے ساہیوال میں ضلعی صدر رانا آفتاب کی پٹرول پمپ کے مالک پر تشدد کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )بااثر شخصیات کی جانب سے کمزور لوگوں پر جبر کے استعمال کی داستانیں اور ویڈیوز ہمیں اکثر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتی ہیں تاہم جابرانہ نظام کیخلاف آواز بلند کرنے والی اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت ” تحریک انصاف “ کے اپنے ہی سینئر رہنما کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ پٹرول پمپ کے مالک پر مبینہ تشدد کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ساہیوال کی دو ویڈیوز تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ، نیچے دی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹرل پمپ پر دو فور بائی فور گاڑیاں آ کر رکتی ہیں جن میں سے آٹھ سے دس افراد اترتے ہیں اور قریب ہی کھڑے ایک شخص کو پکڑ کر اندر کمرے میں لے جاتے ہیں ۔
دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کہ وہ کمرے میں داخل ہونے کے بعد اس شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور ہنگامہ آرائی بھی کرتے ہیں تاہم تاحال پولیس کی جانب اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاہے ۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہاہے کہ پٹرول مالک رانا عرفان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا گروہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب کا ہے اور وہ خود اس کی قیادت کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہاہے کہ سابق ایم پی اے رانا آفتاب احمد نے مسلحہ ساتھیوں کیساتھ نجی پٹرول پمپ کے مالک پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ 


 رانا آفتاب احمد کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس تھانہ غلہ منڈی میں قانونی کاروائی کیلئے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ متاثرہ شخص نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی (صدر) سابقہ ایم پی اے رانا آفتاب احمد کی ظلم و بربریت پر وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق یا تردی نہیں ہو سکی ہے ۔