پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ، تین دہشتگرد گرفتار 

پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ، تین دہشتگرد گرفتار 
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ، تین دہشتگرد گرفتار 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس اور کاو¿نٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق پولیس نے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے تین داعش کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی منصور امان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 پستول برآمد، ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے۔منصور امان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث اور بم بنانے کے ماہر ہیں جن کا ٹارگٹ شہر کے مصروف ترین بازار تھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -