”یقینا میرے پاس پاکستان ڈریسنگ روم اور کھلاڑیوں کی معلومات موجود ہیں اور اسی لئے مجھے غدار کہا جا رہا ہے لیکن۔۔۔“ انگلش ٹیم کی کوچنگ پر اظہر محمود بھی میدان میں آ گئے

”یقینا میرے پاس پاکستان ڈریسنگ روم اور کھلاڑیوں کی معلومات موجود ہیں اور ...
”یقینا میرے پاس پاکستان ڈریسنگ روم اور کھلاڑیوں کی معلومات موجود ہیں اور اسی لئے مجھے غدار کہا جا رہا ہے لیکن۔۔۔“ انگلش ٹیم کی کوچنگ پر اظہر محمود بھی میدان میں آ گئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل ہو گئے ہیں جو آج سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہو گی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ ”پاکستان کے کچھ شائقین پہلے ہی انگلینڈ کے کردار کو قبول کرنے کیلئے مجھے غدار قرار دے رہے ہیں۔ یقینا میرے پاس پاکستان ڈریسنگ روم اور کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات موجود ہیں ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان دنوں کھلاڑیوں سے متعلق تکنیکی معلومات تجزیہ کاروں کے ذریعہ آسانی سے دستیاب ہیں۔“ 

ان کا کہنا تھا کہ ”میں انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کروں گا جو امید ہے کہ ان کے کام آئیں گے اور انہیں بصیرت فراہم کریں گی۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ اور کانٹے دار سیریز ہو گی کیونکہ دونوں ٹیمیں یکساں طور پر مماثل ہیں اور دونوں کے پاس بہترین کھلاڑی ہیں، کسی بھی سکواڈ میں کوئی واضح کمزوری نہیں ہے۔“ 

مزید :

کھیل -