پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جیسن روئے کی صورت میں دھچکا لگا ہے جو انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 مقابلوں کے اعداد و شمار دیکھے جائیں گے تو انگلینڈ کو اس فارمیٹ میں بھی پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستانی ٹیم صرف چار میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ 

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا کہ ٹی 20 مائنڈ سیٹ کا گیم ہے تھوڑی سوچ تبدیل کرنی ہو گی، ٹیسٹ کے نتائج سے کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی اچھا کھلاڑی ہے جس نے عمدہ پرفارمنس دے کر ٹیم میں جگہ بنائی، کوشش کریں گے اس کو ساتھ رکھیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ شکست سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں اچھے وکٹ کیپرہیں، جو وکٹ کیپر ٹیم کیلئے بہتر ہوگا ٹیم میں ایکشن میں ہوگا۔ شاداب خان نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی با?لنگ اور بیٹنگ بھی کی، ٹی 20 میں سینئر اور جونیئرز کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

مزید :

کھیل -