انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے کن ریکارڈز پر نظر رکھ لی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے کن ریکارڈز پر نظر رکھ ...
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے کن ریکارڈز پر نظر رکھ لی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو گا اور پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اس سیریز میں مختلف ریکارڈز پر نظریں جما لی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کو مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے 216 رنز درکار ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ موجودہ سیریز میں ہی یہ ریکارڈ اپنے نام کریں۔ مارٹن گپٹل نے ٹی 20 کرکٹ میں 2,536 رنز بنا رکھے ہیں اور اگر شعیب ملک ان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو پھر صرف روہت شرما 2,773 اور ویرات کوہلی 2,794 رنز کیساتھ ان سے آگے ہوں گے۔ 

38 سالہ شعیب ملک کو ٹی 20 کرکٹ میں 10,000 رنز مکمل کرنے کیلئے بھی مزید 108 رنز کی ضرورت ہے اور اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دنیا کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے کیونکہ ان سے قبل صرف دو بلے باز کیرون پولارڈ 10,056 رنز اور کرس گیل 13,296 رنز بنا کر ہی اس فہرست میں جگہ بنا سکے ہیں۔ 

دوسری جانب آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے ٹی 20 کرکٹ میں 1,992 رنز بنا رکھے ہیں اور 2,000 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے انہیں صرف 8 رنز درکار ہیں جن کے حاصل ہوتے ہیں وہ مختصر فارمیٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے 9 ویں بلے باز بن جائیں گے، اس کیساتھ ہی وہ ٹی 20 میں دو ہزار رنز مکمل کرنے اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گے۔ 

مزید :

کھیل -