عوام کو ریلیف دینے کیلئےسندھ حکومت کو۔۔۔۔اسد عمر نے طوفانی بارشوں سے پریشانی کا شکار ہونے والےوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو خوشخبری سنا دی

عوام کو ریلیف دینے کیلئےسندھ حکومت کو۔۔۔۔اسد عمر نے طوفانی بارشوں سے ...
عوام کو ریلیف دینے کیلئےسندھ حکومت کو۔۔۔۔اسد عمر نے طوفانی بارشوں سے پریشانی کا شکار ہونے والےوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراسد عمر نے کہاہےکہ کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاق اور اداروں سے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اسدعمرنےکہاکہ وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے،وزیر اعظم نے کراچی میں بارش کی تباہ کاری کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق اوراس کے اداروں سے سندھ حکومت کو جس قسم کی بھی مدد چاہیے اسے فراہم کی جائے گی۔ اسدعمر نےکہاکہ وزیراعظم کاعزم ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کےعوام کوبے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے،نکاسی آب کیلئے جامع منصوبے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ریلیف اورریسکیوآپریشن خودمانیٹرکررہاہوں،چیئرمین این ڈی ایم اےکولوگوں کےریسکیو اورمتاثرین کی طبی امداد،کھانا،پناہ گاہ اوریوٹیلیٹی سروسزکی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔