پنجاب پولیس کی مہربانیاں، افسران کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

پنجاب پولیس کی مہربانیاں، افسران کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
پنجاب پولیس کی مہربانیاں، افسران کی تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی پی او پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 120 فیصد تک جبکہ فیلڈ افسران کی تنخواہوں میں 80 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسروں کیلئے حکومت کی جانب سے 1,236 سیٹوں کیلئے 80 سے 120 فیصد بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سی پی او اور ہیڈ کوارٹرز کے تحت کام کرنے والے 240 پولیس افسران کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد اضافی ملے گا، جس میں 13 ایڈیشنل آئی جی، 38 ڈی آئی جی، 23 ایس ایس پی، 53 ایس پی، 123 ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق فیلڈ میں کام کرنے والے 956 افسران کو بنیادی تنخواہ کا 80 فیصد اضافی الاﺅنس ملے گا جس میں ڈی ایس پی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسربھی شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق دوسرے محکموں میں کنٹریکٹ پر جانے والے افسر اور سپیریئر ایگزیکٹو الاﺅنس لینے والے افسروں پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا، نئی تنخواہوں کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -