"بلاول نے کراچی والوں کی پیاس بجھادی"

"بلاول نے کراچی والوں کی پیاس بجھادی"

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ بلاول نے کراچی والوں کی پیاس بجھادی۔

عامر لیاقت حسین نے کراچی کی صورتحال پر ایک منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں وہ پانی میں اکیلے ہی چلتے ہوئے اور سندھ حکومت پر غصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

عامر لیاقت نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا " کدھر ہیں شاہ صاحب؟ بھٹو صاحب کی تدفین میں یا پیدائش میں؟ ساتویں ضلعے میں تو نہیں بہہ گئے؟ "

انہوں نے کہا کہ بلاول نے کراچی والوں کی پیاس بجھادی، ہر طرف پانی ہی پانی ہے ، بجلی بھی بند ہے اور پٹرول بھی نہیں مل رہا۔ " مار دو کراچی والوں کو ، ختم کردو، مراد علی شاہ صاحب کدھر ہیں آپ؟ سعید غنی صاحب کدھر ہیں آپ؟ ذرا باہر آئیں، پانی وانی نکالیں۔"

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -