ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی، متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایف 16طیارے بھیج دیئے 

ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی، متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایف 16طیارے ...
ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی، متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے ایف 16طیارے بھیج دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق آرٹیکل کا خاتمہ کرکے اسے اپنی ریاست بنایا اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دی تو متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بلا کر ملک کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے فلسطین کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا اور اب دونوں ملکوں میں پہلی بار براہ راست پروازیں چلنے جا رہی ہیں اور اب آیا صوفیہ اور ایک اور کلیسا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے معاملے پر ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے تو متحدہ عرب امارات نے یونانی فوج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے اپنے چار ایف 16طیارے بھیج دیئے ہیں۔ 
مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات اور یونان کی یہ مشترکہ جنگی مشقیں یونان کے جزیرے کریٹی میں مشرقی جزائرغرب الہند کے پانیوں میں ہونے جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ترکی نے فوجی بحری بیڑوں کی نگرانی میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک جہاز انہی سمندری حدود میں روانہ کیا تھا جس پر حملہ کر دیا گیا۔ ترکی کے مطابق یہ حملہ یونانی فوج نے کیا لیکن یونان کی طرف سے اس کی تردید کر دی گئی۔ اس واقعے کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل خطے میں ترکی کا زور توڑنے اور اسے کمزور کرنے کے لیے مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ترکی کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -