انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، حیدر علی کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب شائقین کو انتظار ہے

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، حیدر علی کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب ...
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، حیدر علی کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب شائقین کو انتظار ہے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نوجوان بلے باز حیدر علی کے ڈیبیو کرنے کا قومی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں 19 سالہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا نام نیا ضرور ہے مگر حیران کن نہیں کیونکہ نوجوان حیدر علی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ کر چکے ہیں۔ 

رواں سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کی ایونٹ میں دلکش بیٹنگ نے کرکٹ پنڈتوں کی نظریں اپنی جانب مبذول کروائیں۔ حیدر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹی 20 سکواڈ میں شمولیت میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر نوجوان کرکٹر یہ دن دیکھنے کیلئے ہی اپنی کرکٹ کا آغاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے والے یہ لمحات ہمیشہ یاداشت کا حصہ رہیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کے بعد پی ایس ایل کے میچوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی مگر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنا ایک یکسر الگ تجربہ ہے۔

مزید :

کھیل -