” مجھے میرے ٹینس کوچ نے ہی 14سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا “ معروف اداکارہ نے انکشاف کردیا

” مجھے میرے ٹینس کوچ نے ہی 14سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا “ معروف ...
” مجھے میرے ٹینس کوچ نے ہی 14سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا “ معروف اداکارہ نے انکشاف کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیری پوٹر میں کام کرنے والی اداکارہ جیزی کیو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بن چکی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق 33سالہ جیزی نے بتایا ہے کہ انہیں ان کے ٹینس کوچ نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا تھا جب وہ صرف 14سال کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”14سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننا انتہائی ہولناک تجربہ تھا اور وہ بھی اپنے ٹینس کوچ کے ہاتھوں، جس پر میں بہت بھروسہ کرتی تھی۔“

جیزی کا کہنا تھا کہ ”میں بہت فٹ تھی اور بہت اچھی ٹینس کھیلتی تھی، اس کے باوجود میرے کوچ نے میرا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ تاہم اسے اس کے کیے کی سزا مل گئی اور اسے جیل کی سزا ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد میری زندگی ہی بدل کر رہ گئی اور میری بلوغت میری ہم عمر لڑکیوں سے بالکل مختلف تھی۔ میری جنسی زندگی اس ایک واقعے کی وجہ سے اب تک ابنارمل ہے اور میں تاحال اس صدمے سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔ اس وقت مجھے احساس نہیں تھا کہ مجھے طویل عرصے تک اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اس کا احساس اب18سال بعد مجھے ہو رہا ہے۔“

مزید :

تفریح -