میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تعلقات کی خرابی ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تعلقات کی خرابی ، ویڈیو بھی سامنے آگئی
میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ میں تعلقات کی خرابی ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان تلخی کی خبریں تو گاہے آتی رہتی تھیں۔ اب میلانیاٹرمپ او ران کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے درمیان اختلافات کا انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق میلانیاٹرمپ کے ایک قریبی دوست کی کتاب گزشتہ دنوں منظرعام پر آئی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ میلانیا ٹرمپ نے قصداً کوشش کی کہ وہ ایوانکا ٹرمپ کو سیاست میں اتنا آگے جانے سے روکیں۔ انہوں نے ڈونلڈٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلی تقریب میں بھی کوشش کی کہ ایوانکا ٹرمپ تصاویر میں نہ آ سکیں۔


رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے دوست کے اس انکشاف کے بعد سے میلانیااور ایوانکا کے درمیان بھی تلخی کی افواہیں گردش میں ہیں۔ گزشتہ روز ریپبلکن نیشنل کنونشن کا انعقاد ہوا جہاں صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ پہلے سے سٹیج پر موجود تھے۔ جب ایوانکا ٹرمپ سٹیج پر گئیں تو انہیں میلانیا نے انتہائی سردمہری کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ میلانیا کے چہرے پر ہلکی سے مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے سر کا ہلکا سا اشارہ کیا اور پھر فوراً ہی ان کے چہرے کے تاثرات بدل کر سردمہرانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ میلانیا کے دوست کے اس انکشاف کے بعد میلانیا اور ایوانکا کی یہ پہلی ملاقات تھی۔