لاہور کی نرسری میں موجود وہ 17بچے جن کے والدین کا کچھ معلوم نہیں 

لاہور کی نرسری میں موجود وہ 17بچے جن کے والدین کا کچھ معلوم نہیں 
لاہور کی نرسری میں موجود وہ 17بچے جن کے والدین کا کچھ معلوم نہیں 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں 17ایسے گمنام بچوں کے متعلق ایک خبر سامنے آ گئی ہے کہ پڑھ کر کلیجہ منہ کو آجائے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ 17بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی نرسری میں موجود ہیں جن کی شناخت کسی کو بھی معلوم نہیں کہ ان کے ماں باپ کون ہیں۔ ان میں سے کئی بچے ہسپتالوں میں لاوارث چھوڑ دیئے گئے اور کچھ کچرے کے ڈھیروں سے ملے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق نرسری میں تین آیائیں ان بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک کا نام بختاور ہے جو خود دو بچوں کی ماں ہے۔ وہ اپنے بچوں کو اپنی ماں کے پاس چھوڑ کر ان گمنام بچوں کی دیکھ بھال کے لیے چلی آتی ہے اور دن بھر ان کا خیال رکھتی ہے۔ بختاور کا کہنا ہے کہ تمام بچے ایک سے ہی ہیں۔ میرے اپنے بچے ہوں، یا نرسری میں موجود یہ لاوارث بچے۔ یہ بھی میرے لیے میرے اپنے بچوں جیسے ہی ہیں۔ یہاں ہر کوئی ان بچوں سے پیار کرتا ہے، جیسے یہ ان کے اپنے بچے ہوں۔ میں خود کو دو بچوں کی ماں نہیں کہتی بلکہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں 19بچوں کی ماں ہوں۔“

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -