سندھ کے بعد سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،اتنے افراد جاں بحق کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

سندھ کے بعد سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،اتنے افراد جاں ...
سندھ کے بعد سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،اتنے افراد جاں بحق کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ سندھ میں طوفانی بارشوں سےہونےوالی تباہی کے بعد سوات اور کوہستان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے،25 افراد ریلے میں بہہ گئے جس میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،سیلابی ریلوں میں ایک ہی گھر کے 8 افراد بھی شامل ہیں  جن کی تلاش جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،صوبہ سندھ میں ہونے والی بارشوں کے بعد 25 افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے  جبکہ سڑکوں پر ابھی تک کئی فٹ پانی کھڑا ہے ،سندھ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاہم شہریوں کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں ۔دوسری طرف سوات اور کوہستان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، 17 افراد ریلے میں بہہ گئے جس میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق مدین میں شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی سے کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نالوں میں طغیانی کے باعث 40 مکانات اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی سی سوات نے 17 افراد ریلے کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 11کی تلاش اور علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔

کوہستان کے دور افتادہ گاں لائچی نالے میں انچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور سیلاب میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سیلاب میں بہہ گئے۔ کوہستان پولیس کے مطابق اب تک تین خواتین کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ بچوں سمیت 4 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ ادھر چلاس میں شاہراہ قراقرم پر تتہ پانی سے لال پڑی کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پہاڑی تودہ گرنے سے ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدروفت معطل ہو گئی ہے، شاہراہ بند ہونے سے مقامی افراد اور سیاح دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -