وہ معروف بھارتی اداکارہ جسے باپ کی پسند کے لڑکے سے شادی نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

وہ معروف بھارتی اداکارہ جسے باپ کی پسند کے لڑکے سے شادی نہ کرنے پر تشدد کا ...
وہ معروف بھارتی اداکارہ جسے باپ کی پسند کے لڑکے سے شادی نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک معروف اداکارہ کو اس کے باپ نے اپنی پسند کے لڑکے کے ساتھ شادی نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 21سالہ اداکارہ کا نام تریپتی شنکدھر ہے جو کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہے۔ اس نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز پہلے اس کے باپ نے اس کے لیے 28سال کا لڑکا پسند کر لیا تھا اور جب اداکارہ نے اس لڑکے سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اس کے باپ نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے والد رام رتن شنکدھر کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں اداکارہ نے اپنی درخواست واپس لے لی اور پولیس سے کہہ دیا کہ وہ اپنے باپ کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتی جس پر رام رتن شنکدھر کو رہاکر دیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بھارتی شہر بریلی کی رہائشی ہے اور تشدد کا یہ واقعہ بریلی میں ہی اس کے آبائی گھر میں پیش آیا۔اداکارہ نے اپنے باپ کو رہا تو کروا دیا تاہم مزید اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا اور اپنی ماں کو لے کر گھر سے چلی گئی ہے۔ 

مزید :

تفریح -