اربن فلڈنگ کا خطرہ ،وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم  جاری کردیا

اربن فلڈنگ کا خطرہ ،وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم  جاری کردیا
 اربن فلڈنگ کا خطرہ ،وزیراعلی پنجاب نے بڑا حکم  جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ  کیلئے اقدامات کا حکم د یتے ہوئے  برساتی نالوں، ڈرین اور واٹر چینلز کی24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کردی اور کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، ایسی صورتحال قطعا برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کے لئے ہائی الرٹ کر دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں، متعلقہ محکمے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کریں، واساز اور تمام لوکل گورنمٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے، ایسی صورتحال قطعا برداشت نہیں۔

یاد رہے کہ بارش کی وجہ سے کراچی شہر کے بیشتر رہائشی اور کاروباری علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے ہیں۔شہر کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں گلشنِ حدید، سرجانی ٹاؤن، ملیر ندی سے ملحقہ علاقے، کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد شامل ہیں جبکہ بارش کے بعد مختلف حادثات میں اب تک 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔