حکومت کا بڑا فیصلہ ، کس کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ کامران خان کا حیران کن دعویٰ

حکومت کا بڑا فیصلہ ، کس کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ کامران ...
حکومت کا بڑا فیصلہ ، کس کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ کامران خان کا حیران کن دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے میئر کی مدت پوری ہونے کے بعد یونس ڈھاگا کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کامران خان نے کہا کہ " کراچی کے لئے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد شروع ہونے کو ہے، آج میئر کی مدت پوری ہوئی ، جلد وفاق و صوبے کی باہمی آمادگی سے شہر کے لئے تجربہ کار ایماندارغیر سیاسی خود مختار ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے سابق وفاقی سکریٹری یونس ڈھاگا کی تعیناتی کا اعلان ہوگا، ڈھاگا صاحب شاندار شہرت کے حامل ہیں۔"

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم اختر شہر قائد کے 29 ویں میئر ہیں۔ انہوں نے 30 اگست 2016 کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا لیکن وہ اپنے دور میں کراچی کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکے، وہ چار سال تک یہی راگ الاپتے رہے کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -