بھارتی فوج نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بناڈالا۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیلورڑا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجواں کو شہید کیا گیا ہے۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد کلگام میں عوام نے احتجاج شروع کردیا۔ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کیلورڑا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی تاکہ مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔

مزید :

قومی -