قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی حیدر علی کی صلاحیتوں کے معترف، پہلے ٹی 20 میچ سے پہلے اہم بیان دیدیا

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی حیدر علی کی صلاحیتوں کے معترف، پہلے ٹی 20 ...
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی حیدر علی کی صلاحیتوں کے معترف، پہلے ٹی 20 میچ سے پہلے اہم بیان دیدیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی نوجوان بلے باز حیدر علی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جن کا کہنا ہے کہ حیدر علی میں سیکھنے کا جذبہ ہے اور اتنے باصلاحیت کرکٹر کو نیٹ میں پریکٹس کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ حیدر علی کا مستقبل روشن ہے، ان کی فٹنس میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک طویل عرصہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ حیدر علی میں سیکھنے کا جذبہ ہے اور وہ اتنے باصلاحیت کرکٹر کو نیٹ میں پریکٹس کرتا دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوں۔ حیدر علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس دوران انہوں نے 9 میچوں میں 29.88 کی اوسط سے 239رنز ایک نصف سنچری کی مدد سے بنائے۔

بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ حیدر علی کی کور ڈرائیو بھی خاصی نپی تلی ہوتی ہے، بطور کوچ حیدر علی کی موومنٹ اور گیند پر آنے کے طریقہ کار کو پسند کرتا ہوں، حیدر علی کی کٹ اور پل شاٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کیلئے حیدر علی کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔ 

مزید :

کھیل -