امریکہ اور روس کی فوجی گاڑیوں میں تصادم ،کس ملک کے فوجی زخمی ہوئے ؟جانئے

امریکہ اور روس کی فوجی گاڑیوں میں تصادم ،کس ملک کے فوجی زخمی ہوئے ؟جانئے
امریکہ اور روس کی فوجی گاڑیوں میں تصادم ،کس ملک کے فوجی زخمی ہوئے ؟جانئے

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکا اور روس کی فوجی گاڑیوں کے درمیان تصادم میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک واقعے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں جبکہ روس نے دونوں ممالک کی فوجیوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کی ویڈیو جاری کر دی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کی فوجی گاڑی کا امریکی فوجی گاڑی سے ٹکراو ہوتا ہے جبکہ روسی ہیلی کاپٹر بھی وفد کی مسلسل نگرانی کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے ہمارے وفد کے سامنے رکاوٹ کھڑی کی تھی جبکہ امریکی دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی زون سے دور رہنے کے باوجود روسی فورسز وہاں داخل ہوئی تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -