سینیٹر میرحاصل  بزنجو مرحوم کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں کون حصہ لے گا ؟نیشنل پارٹی  نے حیران کن فیصلہ کر لیا  

سینیٹر میرحاصل  بزنجو مرحوم کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں کون حصہ لے ...
سینیٹر میرحاصل  بزنجو مرحوم کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں کون حصہ لے گا ؟نیشنل پارٹی  نے حیران کن فیصلہ کر لیا  

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل پارٹی نے اپنی جماعت کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات کے بعد سینٹ  میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،این پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی ایک بااصول سیاسی اور  جمہوری جماعت ہے،اس وقت چونکہ ہماری جماعت کے پاس بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لہذا  پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں باقاعدہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ  فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے بزنجو خاندان کے مشاورت سے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان نیشنل پارٹی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ  میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو ایک جمہوری، سیاسی اور اصول پسند انسان تھے ،ان کی سیاسی و قومی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے خاندان اور پارٹی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ میر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے کے بعد سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں  حصہ نہ لیا جائے۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کی جماعت سمیت اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں، صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نیشنل پارٹی کو سینٹ کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے کا یقین دلایا۔ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی ان تمام قائدین اور سیاسی جماعتوں کی ممنون و مشکور ہے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں پارٹی کی خالی ہونے والے نشست پر میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو کے فرزند شاہ وس حاصل بزنجو کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خصوصی طور پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے مشکور ہیں کہ انھوں نے سب سے پہلے پیش قدمی کی۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -