ملک بھر میں طوفانی بارشیں اورسیلاب ،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ،پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات جاری کر دیں

ملک بھر میں طوفانی بارشیں اورسیلاب ،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ،پارٹی ...
ملک بھر میں طوفانی بارشیں اورسیلاب ،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ،پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات جاری کر دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد د کریں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے  کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی‌ و مالی نقصانات پربے حد افسوس ہے، اس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے، مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں، منتخب نمائندوں،عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد د کریں، وفاقی حکومت عوام کےریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپورمعاونت یقینی بنائے،وفاقی اورصوبائی اداروں کےدرمیان مکمل ہم آہنگی اوراشتراک عمل سےاقدامات کیےجائیں۔شہبازشریف نے 

مخیرحضرات اور درد دل رکھنے والے صاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو میں دل کھول کر تعاون کریں، مصیبت کی اس گھڑی میں قومی اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے سے کام لینا ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -