آئی پی ایل کو زوردار جھٹکا، بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سمیت چنائی سپر کنگز کے 10 افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آ گئی

آئی پی ایل کو زوردار جھٹکا، بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سمیت چنائی سپر کنگز کے 10 ...
آئی پی ایل کو زوردار جھٹکا، بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سمیت چنائی سپر کنگز کے 10 افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز چنائی سپر کنگز میں شامل بھارتی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سمیت کم از کم 10 ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آ گئی ہیں جس پر سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور فرنچائز کی ٹریننگ کا آغاز بھی ملتوی ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چنائی سپر کنگز کے سکواڈ میں شامل مختلف افراد کے جمعرات کو ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کی آج رپورٹس موصول ہوئیں۔ اگرچہ ان افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں لیکن اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جن افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں ایک فاسٹ باﺅلر بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند افراد کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد چنائی سپر کنگز کے سکواڈ کی قرنطینہ مدت بھی یکم ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔سکواڈ کے ممبران 21 اگست کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے تھے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پروٹوکولز کے مطابق پریکٹس شروع کرنے سے پہلے تمام افراد کے تین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ 

آئی پی ایل کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر بتایا کہ حال ہی میں بھارتی نیشنل کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے دائیں بازو کے درمیانے درجے کے تیز باو¿لر سمیت کم از کم 10 افراد کے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جہاں تک ہم جانتے ہیں ، فرنچائز مینجمنٹ کے ایک اعلیٰ ترین عہدیدار، ان کی اہلیہ اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کے کم از کم دو ارکان بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔“

مزید :

کھیل -