معروف کالج کی میرٹ لسٹ میں سنی لیون ٹاپ پر آگئیں، دنیا حیران پریشان

معروف کالج کی میرٹ لسٹ میں سنی لیون ٹاپ پر آگئیں، دنیا حیران پریشان
معروف کالج کی میرٹ لسٹ میں سنی لیون ٹاپ پر آگئیں، دنیا حیران پریشان

  

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک معروف کالج کی میرٹ لسٹ اس وقت میڈیا کی زینت بن گئی جب اس میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا نام سرفہرست نظر آیا۔

کولکتہ کے مشہور اشوتوش کالج کے شعبہ انگریزی میں بی ایس آنرز کی میرٹ لسٹ پر اداکارہ سنی لیون کا نام سرفہرست ہے۔ میرٹ لسٹ میں اداکارہ کی درخواست اور رول نمبر بھی موجود ہے ساتھ ہی 12ویں جماعت کے بیسٹ فور سبجیکٹ کے 400 نمبر بھی درج ہیں یعنی ہر سبجیکٹ میں انہیں پورے مارکس ملے ہیں۔ میرٹ لسٹ کے مطابق سنی لیون کا رول نمبر 207777_6666 ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جب یہ میرٹ لسٹ مین سٹریم میڈیا تک پہنچی تو سنی لیون کا نام خبروں کی زینت بن گیا۔ جب بھارتی میڈیا نے کالج انتظامیہ سے اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اداکارہ کا نام غلطی سے میرٹ لسٹ میں آیا ہے۔

مزید :

تفریح -