حکومت کوئی بھی ہواسےچلاتامافیاہے،عوام کوظلم وجبر کےاس استحصالی نظام کےخلاف اٹھناہوگا۔۔۔سراج الحق نے حکمرانوں کو للکار دیا

حکومت کوئی بھی ہواسےچلاتامافیاہے،عوام کوظلم وجبر کےاس استحصالی نظام کےخلاف ...
حکومت کوئی بھی ہواسےچلاتامافیاہے،عوام کوظلم وجبر کےاس استحصالی نظام کےخلاف اٹھناہوگا۔۔۔سراج الحق نے حکمرانوں کو للکار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ثمر باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ آئندہ مقابلہ جماعت اسلامی اورمافیازکےدرمیان ہوگا، 72سالوں سےملک پرمافیازکاقبضہ ہے،حکومت کوئی بھی ہواسےچلاتامافیاہے،مافیازہرحکومت میں اپنےمفادات پورے کرتے ہیں ، مخصوص ٹولےنےعوام کی رائےاورپولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنارکھاہے،عوام بھوک ،افلاس ،مہنگائی اوربےروز گاری سےلڑتےہیں اور حکمران اقتدار کے مزے اڑاتے ہیں،دنیا آگےکوجارہی ہےاور ہمارے ہاں ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے،ظالم جاگیر داروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کے مسلط کردہ اس نظام میں غریبوں کیلئےکچھ نہیں،عوام کوظلم وجبر کےاس استحصالی نظام کےخلاف اٹھناہوگا،حضرت امام حسین ؓ نےجان قربان کر کےظلم و جبر کے نظام کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا،آج طاغوتی قوتوں کے خلاف حسینی ؓ   جذبہ سے اٹھنے کی ضرورت ہے،جب تک ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ نہیں ہوتا عوام کے مسائل ختم نہیں ہونگے ۔

ثمر باغ تحصیل منڈا کے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی مافیاز کا مقابلہ کرے گی اور انہیں الیکشن پر حاوی ہونے یا دولت کے بل بوتے پر الیکشن کو یرغمال بنانے کاموقع نہیں دے گی،عوام کو تعلیم ،صحت ،روز گار جیسے مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والا یہی مافیا ہے جس نے قومی وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن سے اپنے لئے محلات بنائے اور بزنس ایمپائرزکھڑی کیں مگریہ بےحس اور ظالم ٹولہ غریب کےمنہ سےروٹی کاآخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مایوسی اور نا امیدی کے اندھیروں سے صرف جماعت اسلامی نکال سکتی ہے،ہم ملک میں قرآن وسنت کے نظام کےنفاذ کی جدوجہد کر رہے ہیں ،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور بالادستی قائم ہوجائے تو وسائل کی لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔
سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہر حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ،سابقہ اور موجودہ حکمران پارٹیوں میں وہی لوگ اورخاندان بیٹھے ہیں جو ملک و قوم کو اس حالت تک پہنچانے کےذمہ دارہیں۔انہوں نےکہاکہ جماعت اسلامی نےاحتساب کیلئےبڑی جدوجہد کی ،ہم چاہتے ہیں کہ قومی دولت لوٹنےوالوں سےایک ایک پائی وصول کی جائےاورغربت اور مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دیا جائے، موجودہ حکومت نےاحتساب کے بڑے بلند و بانگ دعوے کئےتھے مگر دوسال گزرنے کے باوجود کسی ایک مجرم کو سزا نہیں ہوئی اور جن لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے تھا وہ خو دحکومت میں بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے 436ملزموں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی،ان ملزموں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو موجودہ حکومت میں ہیں، اب عوام حکومت اور نیب کے دعوؤں پرکان دھرنے کو تیار نہیں۔
سینیٹر سراج الحق نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ،متاثرین کو سیلابی پانی سے محفوظ مقامات پر منتقل اورانہیں کھانا اور دیگر ضروری سامان مہیاکیاجائے اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ضروری ادویات فراہم کی جائیں،الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے مصیبت کی ہر گھڑی میں ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے،جماعت اسلامی اب بھی متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

قومی -