بلاول بھٹو کا بلوچستان میں بارشوں سے تباہی پر تشویش کا اظہار، امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی

بلاول بھٹو کا بلوچستان میں بارشوں سے تباہی پر تشویش کا اظہار، امداد کی ...
بلاول بھٹو کا بلوچستان میں بارشوں سے تباہی پر تشویش کا اظہار، امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بلوچستان میں بارشوں سے تباہی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب میں پھنسے بھائیوں کو امداد فراہم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ بےگھر ہوچکے ہیں، متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے، بلوچستان میں پیپلزپارٹی رہنما و کارکن متاثرین کی امداد کریں۔

مزید :

قومی -