پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم ،صوبائی وزرا پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم ،صوبائی وزرا پر بڑی پابندی عائد کردی گئی
پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم ،صوبائی وزرا پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم اپناتے ہوئے ایک اور اہم فیصلہ سنادیا، محکمہ خزانہ نے کفایت شعاری اقدامات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت کا رواں مالی سال میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت اربوں روپے بچانے کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا،پنجاب میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں اور علاج پر پابند ی عائد کر دی گئی، نئی گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنرز کی خریداری،صوبائی وزراکے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی، ایمبولینس ، تعلیمی اداروں کیلئے بسیں، کوسٹرز،موٹر سائیکل، واٹر باوزرز اور فلڈ ریلیف وہیکل کو مثتنی قرار دیا گیا ہے۔عارضی ملازمین کی بھرتی،اپ گریڈیشن بھی نہیں ہو سکے گی، فائیو سٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ پر پابندی،منصوبوں کی تشہیر کیلئے الگ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے،پالیسی کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ پر ہو گا، پبلک سیکٹر کمپنیز، اتھارٹیز، خود مختار ادارے، اٹیچ ڈیپارٹمنٹس اور سپیشل انسٹیٹیوشن پر پالیسی لاگو ہو گی، سرکاری فنڈز کے کمرشل بنکوں میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزرا،اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے،افسران اور وزرا بیرون ملک علاج بھی نہیں کر اسکتے،نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر کے لئے اے سی خریدنے پربھی پابندی ہو گی، گھروں اوردفاتر کی تزئین و آرائش نہیں کی جاسکے گی،علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے اسامیوں کی اَپ گریڈیشن کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -