کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے:وسیم اختر

کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے:وسیم اختر
کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے:وسیم اختر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے دورے کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور شہریوں کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے شہر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود جائیں گے۔انہوں نے وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اور اس ضمن میں تمام وفاقی اداروں کو باقاعدہ وزیراعظم کی جانب سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -