قطر نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ایسی چیز بھیج دی کہ بڑا خطرہ ٹل جائے گا

قطر نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ایسی چیز بھیج دی کہ بڑا خطرہ ٹل ...
قطر نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ایسی چیز بھیج دی کہ بڑا خطرہ ٹل جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں قطرنےپاکستان کوحفاظتی سامان عطیہ کردیا،سامان میں این95 ماسک، ادویات ، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانے میں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی،وزیراعظم کے ویژن پرعملدرآمد سے کورونا کیخلاف کامیابی ملی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستانہ تعلقات ہر گزرتے دن مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم امداد فراہمی پر امیر قطر، عوام کی مشکور ہے، امید ہے قطری سفیر تعلقات کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں جبر سے اقلیتوں کو ہندو بنایا جا رہا ہے، مودی سرکار اقلیتوں کو ہندو بنانے کیلئے بربریت کا نشانہ بنارہی ہے اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کاماورائے عدالت قتل عام جاری ہے، ہندوتواحکمرانوں سے مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، حریت قائدین گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی قیدونظربندہیں، بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔قطری سفیر شیخ سعود نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مستقبل میں پاک قطر تعلقات میں گرمجوشی آئے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -