پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ ہوگیا
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔بارش رکنے کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ میچ کے اوورز کم کردیے جائیں گے تاہم جب امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لیا تو آؤٹ فیلڈ بہت زیادہ گیلا تھا اور میچ ممکن نہیں ہوسکتا تھا اس لیے امپائرز نے پہلے ٹی 20 میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا فیصلہ سنادیا۔
 اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو بڑی کامیابی دلاتے ہوئے جونی بیرسٹو کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر لیا، انہوں نے 4 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اور اننگز کے دوسرے اوور میں سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے ٹام بینٹن کا کیچ بھی چھوڑاجنہوں نے اس غلطی کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے 42گیندوں پر 71سکور بنائے اور پھر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ڈیوڈ میلان 23سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ،این مورگن 14رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر رن آوٹ ہوئے ،معین علی 8رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہوئے،لوئز گرگری2رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر سٹمپ آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور عماد وسیم نے 2,2جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
پہلے میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حار ث رﺅف شامل ہیں۔ 
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت این مورگن کے ہاتھ میں تھی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، ڈیوڈ ملان، معین علی، سیم بلنگز، لوئس گریگوری، ٹام کیورین، عادل راشد، کرس جورڈن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -اہم خبریں -