یورپی یونین نے ترکی کو دھمکی دے دی

یورپی یونین نے ترکی کو دھمکی دے دی
یورپی یونین نے ترکی کو دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی یونین نے ترکی کو مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور قبرص سے کشیدگی میں کمی تک سخت معاشی اقدامات سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سطح کے سفارتکار جوزف بوریل نے کہا کہ بلاک مذاکرات کے لیے سنجیدہ موقع فراہم کرنا چاہتا ہے لیکن اس تنازع میں اپنے رکن ممالک یونان اور قبرص کی حمایت میں ثابت قدم رہے گا۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے برلن میں یونان کی حمایت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کے اقدامات کا مقصد ترکی کی متنازع پانیوں میں قدرتی گیس کی کھوج کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے، جبکہ ان اقدامات میں افراد، بحری جہازوں اور یورپی ساحلوں کے استعمال پر پابندی شامل ہوسکتی ہے۔انہوں نے ممکنہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم سیکٹرل سرگرمیوں سے متعلق اقدامات تک جاسکتے ہیں، جہاں ترکی کی معیشت کا تعلق یورپ کی معیشت سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'یورپی یونین ان تمام چیزوں پر توجہ دے گا جو ان سرگرمیوں سے متعلق ہیں جنہیں ہم قانونی سمجھتے ہیں۔

مزید :

قومی -