کتے کو پتھر مارنے پر چچا نے بھتیجے کو ایسی سزا دے دی کہ انسانیت شرما جائے

کتے کو پتھر مارنے پر چچا نے بھتیجے کو ایسی سزا دے دی کہ انسانیت شرما جائے
کتے کو پتھر مارنے پر چچا نے بھتیجے کو ایسی سزا دے دی کہ انسانیت شرما جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کتے کو پتھر مارنے پر چچا نے بھتیجے اور بھائی کو قتل کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں کتے کو پتھر مارنے کا تنازعہ 2 افراد کی جان لے گیا۔ رسالپور میں بھتیجے نے کتے کو پتھر مارا جس پر چچا کو غصہ آگیا۔ چچا نے طیش میں آکر اپنے ہی بھتیجے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نہ صرف بھتیجا بلکہ اس کا بھائی بھی جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔