پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے بڑا مطالبہ کردیا

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے بڑا مطالبہ کردیا
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے بڑا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی اور فحش مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کے حوالے سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی سینئر مینجمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات کی۔

اس پلیٹ فارم کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو ہٹانے کے حوالے سے کی گئی حالیہ کاوشوں کا اعتراف کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے  کہا کہ مواد کی نگرانی کے حوالے سے اعتدال پسند اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی مواد قابل رسائی نہ ہو سکے ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -