بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہو نے چاہئیں:چودھری شجاعت حسین

بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہو نے چاہئیں:چودھری شجاعت حسین
بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہو نے چاہئیں:چودھری شجاعت حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں۔ق لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کریں اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ تشکیل دے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں۔

مزید :

قومی -