بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا گروہ پکڑا گیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ویڈیوز کو سوشل میڈیا گروپس پر شیئرکرکے لڑکوں کو جنسی مراسم کی ترغیب دی جاتی تھی، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سرکل کے مطابق ایک متاثرہ لڑکےکی شکایت پر کشمیر پل کے قریب کارروائی کی گئی اورچار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے برآمد موبائل فونز میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیوں کی بھی غیر اخلاقی ویڈیوز ملیں۔
جیو نیوز کے مطابق ملزمان کے بارے میں ایف آئی اے کو شکایات ملی تھیں کہ ملزمان موبائل فون پر ایپ کے ذریعے نازیبا چیٹ کرکےکم عمرلڑکوں سے جنسی مراسم قائم کرتے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے تھے۔