بہن نے دعوت پر بلا کر سگی بہن اور بہنوئی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دل دہل جائے

بہن نے دعوت پر بلا کر سگی بہن اور بہنوئی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دل دہل جائے
بہن نے دعوت پر بلا کر سگی بہن اور بہنوئی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دل دہل جائے
سورس: File/Pixabay

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں بہن نے دعوت پر بلا کر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کی بڑی بہن نے اپنے گھر پر دعوت کیلئے بلایا تھا جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پہنچی۔ پسند کی شادی کرنے والے اس جوڑے کو بہن کے گھر پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن اور بہنوئی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -