نارووال ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی گھر کے 3افراد قتل

نارووال ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی گھر کے 3افراد قتل
نارووال ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی گھر کے 3افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3افراد قتل ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قاتل مقتول کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا،تاہم مقتول نواز نے بیٹی کی شادی کسی اور کے ساتھ کردی تھی،جس کا ملزم کو رنج تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہے،قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔