خواہش پوری نہ ہونے پر نوجوان نے لڑکی کو بھائی اور والد سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا

خواہش پوری نہ ہونے پر نوجوان نے لڑکی کو بھائی اور والد سمیت موت کے گھاٹ ...
خواہش پوری نہ ہونے پر نوجوان نے لڑکی کو بھائی اور والد سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نوجوان نے شادی کی خواہش پوری ہونے میں ناکامی پر لڑکی ، جس سے وہ محبت کرتا تھا، اسے ، اس کے والد اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ محلہ صدیق پورہ میں پیش آیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے لاشوں کوسرکاری تحویل میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ’ ملزم حمزہ کے تہمینہ کیساتھ ناجائزتعلقات تھے اور شادی کرناچاہتاتھا، تہمینہ کے والدین نے اس کے شادی کسی اور شخص کیساتھ کردی جس سے حمزہ مشتعل ہوگیا، اس نے گولیاں مار کر تہمینہ، اس کے والد اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘۔
پولیس حکام کا کہناتھاکہ ضلع بھر میں نفری کو الرٹ کردیاگیا ہے اور ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیاجائے گا۔