پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ 

Aug 28, 2024 | 10:40 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کی کمی کا امکان ہے، یہ مسلسل تیسری بار قیمتوں میں کمی ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔بین الاقوامی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی صورت میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل مختلف ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں