موٹاپے سے بچنے کے لیے کس رنگ کی روشنی میں کھانا چاہیے ،سائنس نے بتا دیا

موٹاپے سے بچنے کے لیے کس رنگ کی روشنی میں کھانا چاہیے ،سائنس نے بتا دیا
موٹاپے سے بچنے کے لیے کس رنگ کی روشنی میں کھانا چاہیے ،سائنس نے بتا دیا

  


سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) یوں تو موٹاپے سے خواتین اور مرد برابر متاثر اور پریشان ہوتے ہیں لیکن مردوں کی خوش قسمتی ہے ان کیلئے ایک انتہائی سستا علاج دریافت ہو گیا ہے لیکن افسوس کہ خواتین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتیں۔

’یونیورسٹی آف آرکنسا‘کے سائنسدانوں نے 112افراد پر تحقیق کر کے یہ معلوم کیا ہے کہ اگر نیلی روشنی میں بیٹھ کر کھایا جائے تو مرد زیادہ نہیں کھا پاتے اور یوں زیادہ کھا کر موٹے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ خواتین پر نیلی روشنی کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ بدستور دل کھول کر کھاتی ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مرد عموماً کھانے کو دیکھ کراس کی کوالٹی کا فیصلہ کرتے ہیں اور چونکہ قدرتی طور پر غذائیں عموماً نیلے رکن میں انہیں پائی جاتیں اس لئے مرد نیلی روشنی میں کھانے کو دیکھ کر شک میں پڑ جاتے ہیں اور بہت کم کھاتے ہیں۔ اس کے برعکس خواتین بڑی حد تک اپنی تیز حس شامہ سے کام لیتی ہیں اور سونگھ کر کھانے کی کوالٹی کا فیصلہ کرتی ہیں لہذاٰ وہ نیلی روشنی کے باوجود کھانے کی مقدار میں کمی نہیں کرتیں۔

مزید : تعلیم و صحت