شہرکو کنٹرول کرنے والے مافیا کیخلاف رہائشی اٹھ کھڑ ے ہوئے ،پھرکیا ہوا جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

شہرکو کنٹرول کرنے والے مافیا کیخلاف رہائشی اٹھ کھڑ ے ہوئے ،پھرکیا ہوا جان کر ...
شہرکو کنٹرول کرنے والے مافیا کیخلاف رہائشی اٹھ کھڑ ے ہوئے ،پھرکیا ہوا جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی

  


میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) دنیا میں بہت سے انقلاب آئے لیکن اکثر یہی پتہ چلا کہ یہ انقلاب نہیں بلکہ دھوکہ تھا جس کے بعد حالات مزید خوفناک ہوگئے۔ میکسیکو کے قصبہ لاروعانا میں بھی ایک ایسا ہی انقلاب آیا جس میں عام شہریوں نے ڈرگ مافیا کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے اور انہیں مار مار کر اپنے علاقے سے بھگادیا لیکن اس کے بعد علاقے میں امن آنے کی بجائے حالات اتنے خراب ہوئے کہ اسے اب ملک کا خطرناک اور خوفناک ترین علاقہ کہا جاتا ہے جہاں ہر وقت گولیوں کی آواز گونجتی رہتی ہے۔

محبوبہ کو مار کر اس کی لاش سے انتہائی گھناؤناعمل کرنے والے کینڈین کو سزا تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

 دراصل ہوا یہ کہ مقامی لوگوں نے ڈرگ مافیا سے لڑنے کیلئے مسلح گروہ بنالئے جنہوں نے مجرموں کو بھگانے کے بعد علاقے کے کنٹرول کیلئے آپس میں ہی جنگ شروع کردی۔ اب ایک طرف ہیپو لیتومورا گروپ کے جنگجو ہیں تو دوسری طرف لوئیس انٹونیو کے جنگجو ہیں جن کے درمیان روز جنگ ہوتی ہے۔ حال ہی میں ایک لڑائی میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں مورا گروپ کے سردار کا بیٹا بھی شامل تھا۔ اس کے جنازے کے موقع پر ساتھیوں نے باجماعت بندوقیں چلائیں جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا اور اب وہ بدلے کی آگ میں جلتے ہوئے مخالف گروپ پر حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈرگ مافیا کو نکال کر بہت پچھتا رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس