سودا بازی کے وقت یاد رکھنے والی اہم ترین باتیں

سودا بازی کے وقت یاد رکھنے والی اہم ترین باتیں
سودا بازی کے وقت یاد رکھنے والی اہم ترین باتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) زندگی میں کسی بھی چیز کے حصول یا کوئی بھی بات منوانے کیلئے ہمیں عموماً کسی نہ کسی سے سودا بازی کرنا پڑتی ہے اور اپنی بات منوانا پڑتی ہے، لیکن سودا بازی کرنا ایک فن ہے جس کے کچھ بنیادی اصول سیکھنا بہت ضروری ہیں۔
-1 ”نہیں“ کے بعد کہانی شروع ہوتی ہے
اکثر لوگ ”نا“ سن کر گھبرا جاتے ہیں اور ہتھیار ڈال دیتے ہیں جبکہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ لین دین، بھاﺅ تاﺅ اور مباحثے کا آغاز ہی تب ہوتا ہے جب ایک فریق ”نہیں“ کہہ دے۔ اس لئے ”نا“ سن کر گھبرائیں مت بلکہ اس کے بعد اپنی بات منوانے کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔

مجبورپاکستانی کو بلیک میل کرنے والا اماراتی پولیس اہلکار گرفتار
-2 رعایت دیں
اگرآپ کوئی چیز خرید رہے ہیں تو منہ مانگی قیمت دینے کی بجائے کچھ رعایت دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔ مثلاً اگر آپ کسی چیز کی قیمت 100 روپے دینا چاہتے ہیں تو فوراً ہاں کرنے کی بجائے پہلے 70 یا 80بتائیں اور پھر 100 ادا کر دیں تو بیچنے والا زیادہ خوش ہوگا۔ فوراً 100 روپیہ ادا کرنے پر وہ خوش ہونے کی بجائے سوچے گا کہ کاش زیادہ مانگ لیتا۔
-3 رقم ہمیشہ اہم ترین چیز نہیں ہوتی
بعض اوقات آپ جن لوگوں سے معاملات کررہے ہوتے ہیں وہاں رقم کی بجائے باہمی تعلقات اور خوشی کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر ایسی جگہ لین دین کررہے ہوں تو رقم کو ثانوی حیثیت دے کر کسی اپنے کی بات مان لینا چاہیے۔
-4 موقع محل دیکھ کر بات کریں
ہمیشہ یہ سوچ لیں کہ آپ جس ماحول میں بات کررہے ہیں وہاں آپ کی پوزیشن کمزور ہے یا طاقتور اور اس کے مطابق بات کریں، مثلاً اگر آپ کسی ایسی شے یا صلاحیت کے مالک ہیں کہ جس کی ویلیو بہت زیادہ ہے یا جو نایاب ہے تو آپ اپنی مرضی کی قیمت یا معاوضہ طلب کرسکتے ہیں، ورنہ کمپرومائز کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔
-5 ہمیشہ وجہ بتانا ضروری نہیں
بعض اوقات آپ جو مطالبہ کرتے ہیں اس کی وجہ بتانا ضروری نہیں ہوتا، مثلاً یہ بتانے کی بجائے کہ آپ نے بڑا گھر کرائے پر لیا ہے یا بچے کی فیس بڑھ گئی ہے اور اس لئے تنخواہ میں اضافے کی ضرورت ہے، آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو تنخواہ میں اضافے کی ضرورت ہے، یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کیلئے موجودہ تنخواہ پر کام کرنا مشکل ہے، لہٰذا اسے بڑھایا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -