آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر امن پاکستان کی ضمانت ہو سکتی ہے:فخر اقبال چوہدری

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر امن پاکستان کی ضمانت ہو سکتی ہے:فخر اقبال چوہدری
آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر امن پاکستان کی ضمانت ہو سکتی ہے:فخر اقبال چوہدری

  


لندن( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما فخر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہی پر امن پاکستان کی ضمانت ہو سکتی ہے مٹھی بھر دہشت گرد ملک میں بربریت کا بازار گرم کر کے ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں مگر وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونگے پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سزائے موت کا فیصلہ بحال ہونا بھی ایک نیک شگون ہے وزیر اعظم نواز شریف نے سزائے موت کی سزا بحال کر کے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ملک دشمنوں کو تختہ دار پر لٹکائے بغیر امن قائم نہیں کیا جا سکتا وزیر اعظم کے اس فیصلے کے دور س نتائج مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاک دھرتی عرصہ سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے دہشت گردوں نے آگ و خون کے کھیل کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے جس سے ملکی امن اور سلامتی و خودمختاری کو شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے سانحہ پشاور کی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیوانات کا کھیل کھیلنے والے اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے فوج ضرب عضب آپریشن کو جاری رکھے اور اس پاک سرزمین کو دہشت گرد کارروائیوں سے محفوظ بنائے تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ پاکستان میں آنکھ کھول سکیں 

مزید : عالمی منظر