پاکستان سمیت بھارت ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سخت سردی ‘نظام زندگی مفلوج

پاکستان سمیت بھارت ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سخت سردی ‘نظام زندگی مفلوج

 اسلام آباد /نئی دہلی /کوالمپور/بنکاک (آئی این پی ) پاکستان سمیت بھارت ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سخت سردی اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، بھارت میں سردی سے12افراد ہلاک ، ملائیشیا میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور، تھائی لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد چل بسے۔مختلف ممالک میں سخت سردی اور طوفانی ہواؤں سے معمولات زندگی متاثرہو گئے۔ بھارت میں بارہ افراد سرد ہواؤں کا شکار بن گئے۔ ملک میں شدید دھند کے باعث پروازیں اور ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ سخت سردی کی وجہ سے لوگ کرسمس بھی جوش و خروش سے نہ مناسکے۔تھائی لینڈ کے تیرہ اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تیرہ افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔جس کے بعد ان اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ۔سیلاب کے باعث آٹھ ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ملائیشیا میں موسلا دھار بارش سے چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ایک لاکھ سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ۔

مزید : عالمی منظر