چین میں بلی چور گروہ پکڑا گیا، ایک ہزار بلیاں برآمد

چین میں بلی چور گروہ پکڑا گیا، ایک ہزار بلیاں برآمد

بیجنگ(آئی این پی )چین میں پولیس نے بلیاں چوری کرنے والے گروہ کو پکڑ کر ایک ہزار سے زائد بلیاں برآمد کرلیں۔چین کے شہر ڈیلیان میں بلیوں کی چوری کا نوٹس سب سے پہلے پالتو جانور پالنے والے افراد کے ایک گروپ نے لیا جو اپنے تجربات کا آن لائن تبادلہ کرتے تھے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں بلیوں کی گمشدگی پر پولیس کو اطلاع دی جس نے تفتیش کے بعد بلی چور گروہ کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد بلیاں برآمد ہوئیں جو مختلف علاقوں سے چرائی گئی تھیں اور ملزمان انہیں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق اب تک 300 بلیاں مالکان کو واپس کی جاچکی ہیں۔

مزید : عالمی منظر