مسلمانوں کی موجودہ بدحالی کی وجہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے دوری ہے

مسلمانوں کی موجودہ بدحالی کی وجہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے دوری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرینگر(کے پی آئی)حریت کانفرنس ع کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسلمان جن پر آشوب حالات اور مشکلات کے علاوہ سیاسی،سماجی اور معاشرتی زبوں حالی سے دو چار ہیں ، اسکی وجہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سے انکی دوری ہی۔میر واعظ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد اور پیغمبر اسلامؓ کی ولادت با سعادت اور معروف ولی کامل اور عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ بہاؤ الدین احمد نقشبند صاحب کے عرس پاک کی مناسبت سے خانقاہ فیض پناہ خواجہ بازار سرینگر میں نماز عصر (خواجہ دگر) سے قبل ایک دینی اجتماع سے خطاب کررہے تھی۔ حضرت خواجہ نقشبند صاحب کو ان کی بے مثال اور تاریخ ساز اسلامی اور اصلاحی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ اس عظیم صوفی کامل اور سلسلہ نقشبندیہ کے بانی نے اپنی پوری زندگی تصوف اور سلوک کی راہ طے کرنے میں گذاری اور اس طرح خلق خدا کو اپنی روحانی خدمات سے بیحد فیض پہنچایا۔ کشمیر میں سماجی سطح پر پنپ رہی برائیوں اور فساد کا ذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ آج جبکہ اولیائے کرام کی سرزمین مادہ پرستی، خودغرضی، اور سماجی و معاشرتی برائیوں کی آماجگاہ بن کر رہ گئی ہے ۔ ایسے حالات میں معاشرے کی اصلاح اور برائیوں سے پاک سماج کی تعمیر کیلئے اولیائے کرام اور صوفیائے عظام کی عظیم تعلیمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ میرواعظ نے کشمیر میں معاشرتی تباہی اور خواتین کیخلاف جرائم میں اضافے اور حقوق نسواں کی پامالی کو انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو عورتوں کی عزت و تکریم اور ان کے جملہ حقوق کے تحفظ کی نہ صرف ترجمانی کرتا ہے بلکہ انکی ادائیگی پر بھی زور دیتا ہی۔ میرواعظ نے گزشتہ دنوں سرینگر میں ایک لا کالج کی طالبہ پر تیزآب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سنگین جرائم کی سرکوبی، سماجی و معاشرتی سطح پر پھیل رہے برائیوں اور فساد کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہی۔

مزید :

عالمی منظر -