جنید خان،سونیا اور صنم چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل”نکاح“مکمل

جنید خان،سونیا اور صنم چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل”نکاح“مکمل
جنید خان،سونیا اور صنم چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل”نکاح“مکمل

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف فنکاروں جنید خان،سونیا حسین اور صنم چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل”نکاح“مکمل ہوگئی ہے اور جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔پروڈیوسر وجاہت رﺅف کے پراجیکٹ کے رائٹر ناصر حسین ہیں جبکہ ڈائریکشن کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیئے ہیں ۔”نکاح“میں اپنے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صنم چوہدری نے بتایا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔میں نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران بہت کم ایسے جاندار کردار ادا کئے ہیں مجھے یقین ہے کہ اس ڈرامے میں پرستاروں کو میرا کام بہت پسند آئے گا۔صنم چوہدری نے بتایا کہ اس ڈرامے کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔

مزید : کلچر