عامر خان کی ”پی کے“نے بھارت میں 83 1کروڑ کمالئے

عامر خان کی ”پی کے“نے بھارت میں 83 1کروڑ کمالئے
 عامر خان کی ”پی کے“نے بھارت میں 83 1کروڑ کمالئے

  


ممبئی(آئی این پی)ممبئی میں اداکار سنجے دت کیلئے رکھی گئی فلم ”پی کے“ کی خصوصی اسکریننگ ،فلم بھارت بھر میں اب تک 183کروڑ کما چکی ہے۔ عامر خان کی پی کے باکس آفس پر دھوممچا رہی ہے. فلم میں سنجو بابا بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں، ممبئی نگری میں بالی ووڈ کے منا بھائی کے لئے کی گئی فلم پی کے کی اسپیشل اسکریننگ۔ جس میں ان کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور مسٹر پرفیکشنسٹ نے شرکت کی۔ سنجے دت نے اس خصوصی شو پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنجے کو بہت مس کیا۔ ان دنوں سنجے جیل سے 14روز کی سالانہ چھٹیوں پر ہیں۔ سنجے دت کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا ہوچکی ہے۔

مزید : کلچر